پاکستان میں عوام دشمن غیر معقول اورغیرمقبول معاشی فیصلے کرنے کے لئے غیر مقبول سیاسی حکومت لائی گئی ہے

پاکستان میں عوام دشمن غیر معقول اورغیرمقبول معاشی فیصلے کرنے کے لئے غیر مقبول سیاسی حکومت لائی گئی ہے، یہ سب کچھ آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لئے کیا گیا گے، غیر مقبول سیاسی حکومت لانے کا ایک سبب آرمی چیف کی غیرمقبول شخصیت بھی ہے جس کمزوری کو بھرنے کے لئے ایک کٹپتلی غیر مقبول سیاسی لیڈر شپ کے ذریے آرمی چیف کی کمزور شخصیت اور لیڈرشپ کو تکویت دینے کی بھی کوشش کی گئی ہے، نگران حکومت کو اوقات سے زیادہ اختیارات دینے کا مقصد حکومت کو طوالت دینے کی نیت اور ارادے کو ظاہر کرتا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کے الیکش وقت پر نہیں ہونے والے ہیں، فوج نے جمہوریت کو شکست دینے کے لئے عمران خان کو قید کیا ہے اور نواز شریف اور زرداری کو اپنی بی ٹیم بنا کر سماج میں خوار خراب کر دیا ہے، فوج نے اپنے خلاف عوامی نفرت مخالفت کی لہر کو بڑی چالاکی سے اب نواز لیگ اور زرداری کے گلے میں ڈال دیا ہے، اب نواز لیگ اور زرداری اپنی ساکھ بچانے کے لئے فوج اور نگران حکومت کی طوالت کے خلاف لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کریں گے اور ان کی طرف سے ایک نئی سیاسی نوراکشتی کی جائے گی تخ عوام کا دھیان عمران خان کی آمریت کے خلاف سیاسی ہلچل کو عوام کے ذہنوں سے نکالا جائے، اس وقت عمران خان کی مخالفت اور فوج کی حمایت کی وجہ سے نواز شریف اور زرداری دونوں اخلاقی اور سیاسی حوالے سے جمہوریت پسند ہونے کی بجائے آمریت اور فوج کی بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، ووٹ کو عزت دو اور اینٹ سے اینٹ بجانے والوں نے لانگ بوٹ کے آگے جس طرح سرینڈر کیا وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے، یاد رہے کہ پاکستان کی جہموریت کا مطلب حکمران اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، کیوں کے غیر فطری ریاست پاکستان میں تاریخی قومیں غلام ہیں اورعوام جبر کا شکار ہے.

شفیع برفت
چیئرمین جسمم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *