جسمم قومی موقف

سندھ کی سیاسی قیادت اردو بولنے والے سندھ دوست اور باشعور لیڈرشپ کے حوالے کی جانی چاہیے تھی جو پنجابی استعماریت، فرسودہ جاگیردار طبقے اور دقیانوس بنیاد پرستی کے خلاف تاریخی کردار ادا کرتی، مگر افوسوس کے ریاست نے ایک منظم سازش کے تحت سندھ کو نسل پرست بنیاد پرست اور جاگیردار طبقوں کے حوالے کرتے ہوئے سندھ کو معاشی استحصال کا شکار بنایا سندھ کے خلاف سیاسی جبر کو رو رکھا اور سندھ کی سیاسی وحدت کو ناقابل تلافی نقصان دیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کے ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر نسل پرست گروہوں کے سوائے آج بھی بیشمار اردو بولنے والے سندھ دوست دانشور ادیب سیاسی سوچ رکھنے والے لوگ سندھ میں موجود ہیں جن کو سندھ کے سیاسی معاشی مفادات کے تحفظ کے لئے قیادت دی جائے تو سندھ میں جاگیرداری بنیاد پرستی اور پنجابی استعماریت کے خلاف تاریخی کردار ادا کیا جا سکتا ہے اور سندھ کو سیاسی حوالے سے منظم، متحد، متحرک اور طاقتور کیا جا سکتا ہے، موجودہ حالات میں سندھ کے اردو بولنے والے اور سندھی بولنے والے باشعور سندھی مڈل کلاس کو سندھ کے تاریخی قومی مفادات ( سیاسی، معاشی مفادات اور وطنی سرحدوں، ڈیموگرافی) کے تحفظ ، قومی وحدت، سلامتی اور آزادی کے لئے مل کر بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت پنجابی قبضے سیاسی جبر معاشی استحصال نے سندھ کو سیاسی اور معاشی حوالے سے مکمل تباہی اور بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کریا ہے، موجودہ وقت میں سندھ کو پنجاب نے اپنی کالونی بنا کر سندھ کے وجود کے خلاف جو سازشیں کر رہا ہے سندھ کو پنجاب مال غنیمت سمجھ کر جس طرح لوٹ رہا ہے اس میں سندھ کے فرسودہ جاگیرداروں، انتہا پسند بنیاد پرستوں اورمتعصب نسل پرستوں کی تائید پنجاب کو حاصل ہے اور یہ طبقات پنجاب کی سیاسی دلالی کرتے ہوئے اپنے گروہی مفادات اور شخصی مراعات کی وجہ سے سندھ سے مسلسل غداری اور بے وفائی کر رہے ہیں، اس لئے سندھ کے باشعور فرزندوں سندھی اور اور بولنے والے باشعور سندھیوں کا یہ تاریخ فرض بنتا ہے کے وہ اپنی ماں دھرتی سندھ کو پنجابی استعماری قبضے، استحصال ، ظلم جبر اور بدکردار جاگیرداروں، دقیا نوس بنیاد پرستوں متعصب نسل پرستوں سے جان چھڑائیں اور اپنے وطن سندھودیش کو مل کر پنجاب کی غلامی سے آزاد کرائیں.
شفیع برفت
چیئرمین
جئے سندھ متحدہ محاذ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *