مارچ 31 یوم سندھودیش،
تجدید عھد وفا کا دن.
سندھی اور اردو بولنے والے باشعور سندھیوں کو اگھاہ کیا جاتا ہے کے 31 مارچ ” یوم سندھودیش” ہے اس دن پوری سندھ میں آزادی کے لال جھنڈوں کو سندھ کے کونے کونے میں لہرایا جائے “سندھودیش” کے قومی ترانے کو گھر گھر سنا جائے سائیں جی ایم سید کی مزار پر حاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے، سندھ کے عظیم شہدا کی مزاروں پر حاضریان دی جائیں اور قومی کارکنان سندھ کے ہر شہر، محلے، گاؤں اور سندھ کے چپے چپے میں آزادی کے کلہاڑی والے لال پرچم کو لہرانے کے ساتھ مہاراجہ ڈاہر، سائیں جی ایم سید ،حشو کیول رامانی، حیدر بخش جتوئی، بشیر خان قریشی، مظفر بھٹو، سرائی قربان کھا وڑ ، منیر خان چولیانی، ذوالفقار کولاچی، افضل پنہور، روپلو چولیانی، ہیموں کالانی، نور اللہ تنیو ماجد میمن، راجہ بھمبھرو، آصف پنہور، سمیت سندھ کی قومی تحریک کے شہدا کی تصویروں کے آگے دیپ جلا کر روشنی کریں اور سندھودیش کی آزادی کے لیے تجدید عھد وفا کے وچن کو دہرائیں.
شفیع برفت
چیئرمین
جیئے سندھ متحدہ محاذ