سندھی اور بلوچ سیاسی کارکنوں کو مل کر پاکستانی جبری الحاق اور غیر فطری ریاست کی طرف سے تاریخی قوموں سندھی اور بلوچ کے خلاف ہونے والے ریاستی فاشزم کے خلاف عالمی اداروں کے آگے سیاسی آواز بلند کرنے اورتاریخی قوموں کی آزادی کے لئے ہونے والی جدوجہد کی عالمی حمایت حاصل کرنے کے لئے مشترکہ سیاسی اور سفارتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، سندھ اور بلوچستان کے سیاسی کارکنوں، دانشوروں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سیاسی قیادت کو پاکستان جبری الحاق ریاست کے قبضے، سیاسی جبر، معاشی استحصال سے سندھودیش اور بلوچستان کی آزادی کے لئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پڑوسی ممالک کی سیاسی قیادت، دانشوروں، صحافیوں سے ٹھوس بنیادوں پر رجوع کرنے اور فیصلہ کن نتجیج حاصل کرنے کی بھی ضرورت ہے، پاکستان نے مذھب کے نفسیاتی ہتھکنڈوں اور پنجابی فوج کی بندوق کے زور پر تاریخی قوموں سندھیوں اور بلوچوں کوغلام بنا کر ان کے خلاف ریاستی فاشزم اور جبر کو روا رکھا ہوا ہے جس کو فل فورختم کرنے اورتاریخی قوموں کی قومی آزادی وہ واحد ھل اور راستہ ہے جس کے ذریے سے پورے خطے میں حقیقی امن بحال ہوگا اور پاکستان چین اسٹریٹجک گٹھجوڑ کی وجہ سے خطے میں طاقت کے توازن میں ہونے والی غیر فطری تبدیلی اور چین کی جارحیت کو روکا جا کیا جاسکتا ہے، پاکستان کے خاتمے سے خطے میں مذہبی انتہا پسندی، فتنہ اور دہشتگردی بھی ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی.
شفیع برفت
چیئرمین جسمم