مذھب کی آڑ میں سندھی ہندؤں پر حیدرآباد میں اگر کسی نے بھی بدمعاشی اور حملے کرنے کو کوشش کی تو ان کا حشر خراب کیا جائیگا، مذہبی توحین کےغلط الزامات لگا کر سندھی ہندؤں کو ہراساں کرنا فورن بند کیا جائے ورنہ فسادیوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرعبرت کا نشان بنایا جائیگا، قومی کارکن سندھی ہندؤں کا تحفظ کریں، سندھ میں غیر ملکیوں اور دوسرے صوبوں کے لوگوں کے خلاف جو قومی تحریک کی طرف سے جدوجہد چلائی گئی ہے اس کا رخ تبدیل کرنے کے لیے مذھب کی آڑ میں حیدرآباد میں سندھی ہندؤں کے خلاف اس سازش کو استعمال کرکے اس جدوجہد سے توجہ ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم ان سازشی عناصر کو خبردار کرتے ہیں کے اگر کسی ایک بھی سندھی ہندو کو کسی طرح کا بھی نقصان پہچانے کی کسی نے سازش اور کوشش کی تو اس فسادی کو معاف نہیں کیا جائیگا، ہم حیدرآباد کے سندھی ہندو بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کے وہ بے خوف ہوکر نارمل زندگی گزارین قومی تحریک اور سیاسی کارکن آپ کی جان مال عزت کی حفاظت کریں گے، حیدرآباد کے وکلہ اور سول سوسائٹی کے باشعور لوگ دانشور صحافی ادیب سندھی ہندو بھائیوں کے پاس جائیں اور ان کو یقین دلائیں کے ان کو کچھ نہیں ہونے دیا جائیگا.