مارچ 31 کو رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کی طرف سے سندھودیش کے اعلان کے پچاس سال پورے ہونگے اس لیے پوری سندھی قوم 31 مارچ 2022 کے اس اعلان آزادی کے قومی دن کو سندھ بھر میں تجدید عھد وفا کے دن کے طور پر منانے کی تیاریاں کرنے کے لیے اپیل کی جاتی ہے، 31 مارچ یوم سندھودیش کے دن سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں سندھ کے نوجوان، دانشور سیاسی ورکر باشعور سندھیوں کو خصوصی تاقید کی جاتی ہے کے 31 مارچ کو صبح دس بجے سندھ کے ہر گھر، محلے شہر گاؤں، اوطاقوں اور چوراہوں پر بلند آواز میں سندھودیش کا قومی ترانہ بجایا جائے اور پوری سندھی قوم اس دن کو یوم سندھودیش کے عزم کو دہراتے ہوئے تجدید عھد وفا کا وچن کرے، سندھ کی قومی تحریک سے وابستہ قیادت کارکنان ( سندھی اور اردو بولنے والے ) سندھی کراچی سے کشمور اور کینجھر سے کارونجھر تک یوم سندھودیش کو منانے کی بھرپور تیاریاں کریں اور ہر چھوٹے بڑے شہر محلے گاؤں میں چراغاں کیئے جائیں، سندھ کے عظیم قومی ہیروز سائیں جی عام سید ، شاہ لطیف ، سچل سائیں سامی جھولے لال، دریا خان مخدوم بلاول ، دودو سومرو، نجم عباسی، خاکی جویو، ابراہیم جویو، حفیظ قریشی، ابراہیم منشی، امین کھوسو، حیدر بخش جتونی، شہید بشر خان قریشی، مظفر بھٹو، سرائی قربان کھا وڑ، روپلو چولیانی،نور اللہ تنیو، سمیع اللہ کلہوڑو، ذوالفقار کولاچی، افضل پنھور، منیر چولیانی، ماجد میمن سمیت سندھ کے سارے شہید وں کے مزاروں اور مقبروں پر پھولوں کی چادریں جھڑھائی جائیں مسجدوں اور مندروں میں چراغاں اور دعائیں کی جائیں اور سندھودریاه پر پھول نچھاور کیئے جائیں، سندھودیش کے لال قومی پرچم کو ہر جگہ لہرایا جائے اور قومی ترانہ بجا کر آزادی کے وچن کو دہرایا جائے، جو سندھی سندھ سے باہر انڈیا، مڈل ایسٹ، یورپ، امریکہ، برطانیہ، کینا ڈا میں رہتے ہیں ان کو بھی 31 مارچ یوم سندھودیش کے قومی دن پر گھروں میں چراغاں کرتے ہوئے قومی ترانہ بجا کر آزادی سے اپنے وچن اور آزادی سے تجدید عھد وفا کو دہرانے کی اپیل کی جاتی ہے. مھربانی
شفیع برفت چیئرمین
جیئے سندھ متحدہ محاذ
سندھی قوم کو 31 مارچ یوم سندھودیش کی پچاسویں سالگرہ کے دن کو تجدید عھد وفا کے طور پر بھرپور طریقے سے منانے کی اپیل.

